بھٹکل:8/مئی (ایس اؤنیوز)سمودایا ابھرودھی یوجنا آراین ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے زیر اہتمام بھٹکل کے ہنومان نگر میں منعقد ہوئی 6ماہ کی مفت گارمنٹس میکنگ ٹریننگ سے تربیت پائیں 23خواتین طالبات میں نائب پرنسپال اور منصوبہ جات آفیسر کے مری سوامی اور علاقہ کے صنعت کار گوند نائک نے اسناد کی تقسیم کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تربیت کی استانی یمونانائک، سی ڈی ٹی پی پرکاش وغیرہ موجود تھے۔